بارش

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Read Time:51 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 30 مارچ تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیر اثر آنے والے سسٹم کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں 25، 26 اور 28، 29 مارچ کو بارش کا امکان ہے، جبکہ سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

ادھر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس موسمی نظام کے زیر اثر پنجاب، سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف شہروں میں بارش ہوگی، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
امام علی رحمان Previous post تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا نوروز پر پیغام، تعلیم کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دے دیا
اسلام آباد ممکنہ ایران۔امریکا مذاکرات کا مرکز؟ امریکی قائم مقام سفیر کی واپسی، سفارتی سرگرمیاں تیز Next post اسلام آباد ممکنہ ایران۔امریکا مذاکرات کا مرکز؟ امریکی قائم مقام سفیر کی واپسی، سفارتی سرگرمیاں تیز