پاکستان

پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لے آئیں، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا اظہارِ تشکر

Read Time:51 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان میں تعینات برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم جنگ بندی میں پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خاموش مگر مؤثر سفارتکاری قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے اس اہم سیز فائر میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں دو ہفتوں کی توسیع کا اعلان کیا۔ امریکی صدر نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے اور سویلین انفراسٹرکچر پر حملوں سے متعلق دی گئی ڈیڈ لائن سے محض ڈیڑھ گھنٹہ قبل جنگ بندی کا اعلان کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ عالمی سطح پر بھی امن و استحکام کے لیے اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
پاکستان Previous post پاکستان نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا لیا
ٹرمپ Next post پاکستانی قیادت سے مذاکرات کے بعد ٹرمپ کی ایران کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی کی حمایت