
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس، علاقائی و عالمی صورتحال کا جائزہ، سفارتی روابط بڑھانے کی ہدایت
Read Time:32 Second
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز دفتر خارجہ میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے تمام ترجیحی امور پر متحرک اور مسلسل سفارتی روابط برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہی گئی ہے۔