پرتگال

کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، تقریباً 23 سالہ بین الاقوامی کیریئر اختتام پذیر

Read Time:47 Second

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ان کا تقریباً 23 سالہ بین الاقوامی کیریئر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے محض 18 سال کی عمر میں پرتگال کی سینئر قومی ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور اس کے بعد وہ طویل عرصے تک ملک کی نمائندگی کرتے رہے۔

رونالڈو نے انڈر 15 سے لے کر سینئر قومی ٹیم تک مختلف عمر کے بین الاقوامی مقابلوں میں تقریباً 25 سال پرتگال کی نمائندگی کی اور عالمی فٹبال میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور شاندار کارکردگی کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔

ان کی ریٹائرمنٹ کو پرتگال کی فٹبال تاریخ کا ایک اہم باب قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ کئی برس تک قومی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی اور عالمی فٹبال کی نمایاں شخصیات میں شامل رہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
شہباز شریف Previous post حکومت کا موسمِ سرما میں ایل این جی، ایل پی جی اور تیل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا عزم، وزیراعظم شہباز شریف
ترکمانستان Next post ترکمانستان کے صوبہ داشوغوز میں نائٹروجن کھاد کا جدید کارخانہ تعمیر کرنے کا فیصلہ، سالانہ 7 لاکھ ٹن یوریا اور امونیم نائٹریٹ تیار ہوگا