ڈسکوز

حکومت کا ڈسکوز کی کارکردگی بہتر بنانے اور نقصانات کم کرنے کی جانب اہم قدم

Read Time:1 Minute, 8 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی (سی سی او پی) کا اجلاس ہوا جس میں بیچ-I کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں ڈسکوز کے اراضی اثاثہ جات کو حکومتی ملکیتی کمپنی پاور ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی، جو بطور ہولڈنگ کمپنی ان اثاثہ جات کی نگرانی کرے گی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا نجکاری پروگرام ڈسکوز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور بجلی کی تقسیم کے شعبے میں نقصانات کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم نو کا منصوبہ اسکیم آف ارینجمنٹ (Scheme of Arrangement) کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جسے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں جمع کرایا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکرٹری پاور، سیکرٹری نجکاری کمیشن، سیکرٹری نجکاری، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت خزانہ، ایف بی آر سمیت متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
آذربائیجان Previous post آذربائیجان کی رضاکار تنظیموں کے اتحاد کی سی آئی ایس کے پہلے رضاکار فورم میں شرکت