
سپارکو نے پاکستان اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم "پاک ایس بی اے ایس” متعارف کرا دیا، تھل ڈیزرٹ ریلی میں استعمال
Read Time:44 Second
کراچی، یورپ ٹوڈے اردو: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پاکستان اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم (پاک ایس بی اے ایس) متعارف کرا دیا ہے، جو ملک میں سیٹلائٹ پر مبنی نیوی گیشن کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
پاک سیٹ ایم ایم ون کے ذریعے سسٹم کی فعالیت
ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سسٹم پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک ایس بی اے ایس درست اور قابلِ اعتماد پوزیشننگ، نیوی گیشن اور ٹائمنگ کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
تھل ڈیزرٹ ریلی میں پاک ایس بی اے ایس کا استعمال
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ پاک ایس بی اے ایس کو تھل ڈیزرٹ ریلی میں استعمال کیا جا رہا ہے، جہاں یہ ٹیکنالوجی گاڑیوں کی ریسنگ کو مزید محفوظ اور تیز رفتار بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔