
امریکی سفارتخانے کے منسٹر کونسلر اینڈی ہالس کی کلچر کلرز فیشن شو سیزن 5 میں شرکت
اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے منسٹر کونسلر برائے پبلک ڈپلومیسی اینڈی ہالس نے نفٹی اسفیئر انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام ’’کلچر کلرز فیشن شو – سیزن 5‘‘ میں بطور معزز مہمان شرکت کی۔
تقریب کے دوران وفاقی وزیر برائے ثقافت پاکستان کے مشیر اور نفٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عثمان طلحہ نے اینڈی ہالس کے ساتھ ثقافت، دوطرفہ تعلقات اور طلبہ کے تخلیقی فن پاروں کے حوالے سے تفصیلی اور بامعنی گفتگو کی۔
ملاقات کے دوران ثقافتی روابط کے فروغ، پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات اور نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
منتظمین نے اینڈی ہالس کی تقریب میں شرکت، طلبہ کے تخلیقی کام کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
کلچر کلرز فیشن شو – سیزن 5 کا مقصد ثقافت، فن، فیشن اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔