ایئر انڈیا

ایئر انڈیا کو سالانہ 2 ارب ڈالر سے زائد خسارہ، مشرق وسطیٰ بحران اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش اثرانداز

Read Time:1 Minute, 17 Second

اسلام آباد، یورپ ٹوڈے: مشرق وسطیٰ میں جاری بحران اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، اور اس کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

بھارت کی مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پہلے ہی کمزور ہوتی ہوئی معیشت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید متاثر ہوا ہے، جبکہ ایئر انڈیا کے شیئر ہولڈر سنگاپور ایئرلائنز کی رپورٹ نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کی کمزور کارکردگی کو بھی بے نقاب کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے Reuters کے مطابق ایئر انڈیا کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے باعث آپریشنل سطح پر شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں اس کا سالانہ خسارہ تیزی سے بڑھ گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایئر انڈیا نے اپنی متعدد بین الاقوامی پروازیں بھی بند کی ہیں جبکہ سرمایہ کاری میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی کے سالانہ منافع میں 57.4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور آئندہ عرصے میں اس خسارے میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کے مؤثر انتظام اور علاقائی حالات کے باعث بھارتی ایئرلائن کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے، جو نہ صرف ایک کمپنی کی ناکامی ہے بلکہ بھارتی معیشت کے کمزور ڈھانچے اور ایوی ایشن سیکٹر کی مجموعی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
انڈونیشیا Previous post انڈونیشیا اور بیلاروس کے درمیان تعاون کے فروغ پر اتفاق، اعلیٰ سطحی دوروں سے قبل روڈ میپ طے
سیاحتی Next post ویتنام کے ساحلی سیاحتی مراکز میں 2026 کے سمر سیزن سے قبل زبردست اضافہ